11 اپریل 2013 - 19:30
ملت بحرین آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائیوں کے خلاف: قاسم الہاشمی

بحرین کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ ایسے عالم میں مذاکرات کی بات کرتی ہے جبکہ اس کی تشدد آمیز پالیسیاں جاری ہیں۔

ابنا: بحرین کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ ایسے عالم میں مذاکرات کی بات کرتی ہے جبکہ اس کی تشدد آمیز پالیسیاں جاری ہیں۔ قاسم الہاشمی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ اور سعودی عرب کے جارح فوجیوں کی تشدد آمیز کاروائيوں کے خلاف ہیں اسی وجہ سے آل خلیفہ کے شروع کئے ہوئے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود کی حکومتوں میں کوئي فرق نہيں ہے اور آل خلیفہ سعودی عرب کے طرز فکر کی حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر حفاظتی انتظامات بھی سعودی عرب کے منصوبے کے تحت انجام پائے ہیں اورسڑکوں پر کیمرے لگانے کا مقصد عوام کو کنٹرول اور سرکوب کرنا ہے۔ ادھر جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے چار انقلابیوں کو انقلابیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ادھر ملت بحرین نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسوں کے خلاف اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ آج صبح سے جمعیت الوفاق کی کال پر عوام نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ اور جاری آل سعود کے ہاتھوں مساجد اور امام بارگاہوں کی مسماری کی مذمت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پرامن شہریوں کے قتل میں ملوث حکام کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔